محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی
محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے نے چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے۔ سندھ کے تمام اضلاع میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کراچی میں ضلع جنوبی، وسطی غربی اور شرقی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چہلم شہدا ئے کربلا کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Related Posts