میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے، جنت مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے، جنت مرزا
میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے، جنت مرزا

کراچی:معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہاہے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہئے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے، جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے۔ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کی مخالفت کے بجائے حمایت کی۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں جاپان میں موجود ہوں اور پاکستان سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر موصول ہوئی ہے، میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سے لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن کچھ لوگوں اس پر غیر معیاری ویڈیو نشر کیں، فی الوقت یہ پابندی ٹھیک ہے لیکن اس کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں جس کے بعد یہ پابندی ہٹالی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہئے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے، جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا۔جنت مرزانے کہا کہ باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہئے۔

Related Posts