بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیر اعظم
بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت جانتی ہے اور میں نے یہ بات بار بار ٹی وی پر بیان کی ہے کہ بھارت کی جانب سے سنی اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے علما کو قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ بھارت سنی اور شیعہ علما کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کئی کوششوں کا ناکام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنیو الے ادارے ذمہ داران کو انجام تک پہنچائیں گے۔ علمائے کرام کو وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ علما ملک کو غیر مستحکم بنانے کی بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔

Related Posts