اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان آنے پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
میں پاکستان ْآمد پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اننگز کے آغاز میں اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ایوجاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








