اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا ملک کے تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان کرے گی۔
تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم اطمینان رکھے کہ آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرارواقعی سزا دی جائے گی۔
اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے گندم کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی 7 روز قبل برطرف کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم اسٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی۔
مزید پڑھیں: گندم کے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








