میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی، شبلی فراز
میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاؤں سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہوگی،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور راہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ میں وزیر اعظم جناب عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری، حکومتی پالیسیوں کی ترویج واشاعت اور وزارت ِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مزیدمستند بنائیں گے۔

Related Posts