کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس سمیت محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی ؑ کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ ہر قسم کے اجتماع محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رمضان میں بھی مختلف اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








