انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو 7فروری سے 8 مارچ تک جنوبی ایشیا کے 2 ممالک میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ٹی 20 ورلڈ کپ سری لنکا اور بھارت میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق آئی سی سی نے دنیا بھر کی 20 ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نیدر لینڈز اور نمیبیا شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال اور اٹلی شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں شامل ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے عالمی سطح کے میچز سری لنکا اور بھارت کے 8 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکن شہر کولمبو اور کینڈی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ہم ٹی 20 کرکٹ کو دنیا کا مقبول ترین ٹورنامنٹ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








