پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اینٹی شپ میزائل
(فوٹو: پاک بحریہ)

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل سمندر اور زمین پر کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا ویپن سسٹم اسٹیٹ آف دی آرٹ اور گائیڈنس سے آراستہ ہے۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ یہ کامیابی پاکستان کی ٹیکنالوجیکل مہارت اور پاک بحریہ کے عزمِ مصمم کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  عاصم منیر نے اینٹی شپ بیلستک میزائل کے کامیاب تجربے پر بحریہ کے سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا مزید کہنا ہے کہ کامیاب میزائل تجربے سے پاک بحریہ کی قومی دفاع کی صلاحیت کو مزید تقویت ملی۔ بیلسٹک میزائل زمین اور سمندر میں انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Related Posts