دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرےنمبر پر جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن اور تیسری پوزیشن پر پاکستان کے امام الحق براجمان ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھے نمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور فخر زمان 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








