کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہم سے رابطہ کریں۔
ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔وزیر اعظم عمران خان کی اس حوالے سے واضح ہدایات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔شہری اس سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹررضاباقر نے کہاکہ کوئی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے، یہ عوام کی سہولیات کے لیے ہی بنائے ہیں۔