شیر شاہ میں فیکٹری کی چھت کیسے گری ؟اصل حقائق سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر شاہ میں فیکٹری کی چھت کیسے گری ؟اصل حقائق سامنے آگئے
شیر شاہ میں فیکٹری کی چھت کیسے گری ؟اصل حقائق سامنے آگئے

کراچی:سائٹ ایریا شیر شاہ میں فیکٹری کی چھت گرنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔چھت گرنے سے قبل بوائلر کا دھماکہ پھٹا، جس کے باعث چھت کا آدھا حصہ گر گیااور عمارت میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں اورہلاکتوں کا خدشہ ہے، مذکورہ علاقے کو پولیس نے گھیر لیا ہے، جبکہ فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکو آپریشن شروع کردیا گیا اورعلاقے کو پولیس نے گھیر لیاہیوی مشینری کو طلب کر لیا گیاجبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرشاہ پاکستان کیبل کے پاس کمپنی کی چھت گرگئی،چھیپا کے ریسکیو رضاکاروں نے 1 ہلاک اور 4 مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا ہے جبکہ چھت کے نیچے مزید افراد دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

امدادی اداروں کے مطابق چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ملبے ہٹنے تک حتمی طور پر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرگئی، متعدد افرادزخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

Related Posts