کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ بیوقوف اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی، کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل کر رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو فوج طلب کرسکتا ہوں۔

شیخ رشید کا پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، وہ بتائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ بے وقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلے کے نشان پر منتخب ہونے والا رکن پارلیمان آئینی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کے علاو ہ کسی کو بھی ووٹ نہیں دے سکتا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے عوام سے تین سوال کئے اور کہا کہ اس پر آپ کا کیا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے کیا آپ کو وزیراعظم پر اعتماد ہے جس پر عوام نے بھرپور انداز میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے پر منتخب ہونے والا کوئی بھی رکن پارلیمان آئینی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ڈر نہیں تو عدم اعتماد کیلئے اجلاس بلائیں،بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی چوک پر جلسہ کے بارے میں بھی عوام سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا آپ اس میں شرکت کریں گے تو پنڈال نے اس پر بھی انتہائی پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔

Related Posts