ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو زیادتی ہوگی، شاہد آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے، ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو زیادتی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ بہت مضبوط ہے وہ کسی بھی بورڈ کو خرید سکتا ہے، پاکستان بورڈ ہمیشہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان کی مدد کے لئے حاضر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈز کو اب پاکستان کی سپورٹ کرنی چاہیے، آئی سی سی سے بھی درخواست ہے کہ پاکستان کے بغیر دنیا کی کرکٹ مکمل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے، ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا تو چمپئینز ٹرافی بھی ہوگی، اس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کے لئے کھڑا ہوگا، اگر ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوا تو یہ زیادتی ہوگی۔

Related Posts