مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتالوں کا سلسلہ جا ری رہے گا، مولانا اونگزیب فاروقی

تازہ ترین

تازہ ترین

مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتالوں کا سلسلہ جا ری رہے گا، مولانا اونگزیب فاروقی
مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتالوں کا سلسلہ جا ری رہے گا، مولانا اونگزیب فاروقی

کراچی: علماء کمیٹی کراچی کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی، قاری اللہ داد نے کہا ہے کہ آ ج کی ہڑتال ہمارانقطہ آغاز ہے۔جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آج پورے ملک میں کہیں گولی نہیں چلی، پتہ نہیں ٹوٹا،ہم نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

ڈاکٹر عادل کے قاتلوں اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کمیٹی کراچی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔پولیس کی بڑی تعداد داؤد چورنگی لانڈھی میں موجود تھی۔

کراچی علما کمیٹی کے تحت مولانا عادل کی شہادت کے خلاف پرامن ہڑتا ل نماز جمعہ کے بعد شہر بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ لانڈھی داؤد چورنگی پر کراچی علما کمیٹی کے تحت احتجاجی مظاہرے میں علما ء کمیٹی کے علاوہ جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام کے عالم دین نے بھی خطاب کیا۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات منظور نا ہوئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ڈاکٹر عادل خان کے جنازہ پر پر امن رہ کر پیغام دیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ پرامن ہڑتال کیسے ہوتی ہے ہم نے کرکے دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امن کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے،مولانا عادل خان کی شہادت کے بعد ہم سب زخموں سے چور ہیں ہمیں انصاف چاہیئے۔مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکے،علما کرام کی میتیں کندھوں پر اٹھائی ہیں۔

ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، جانتے ہمیں کب انصاف ملے گاہڑتال کامیاب بنانے پر تاجروں ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ملک کا نقصان نہیں چاہتے پاکستان ہمارے لئے مسجد کی حیثیت رکھتا ہے،ملک کے تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قاری اللہ داد کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم غم کی حالت میں ہیں انتظامیہ سے کہتے ہیں ملک کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے قانون کے مطابق عمل بھی کریں اگر قانون پر عمل کیا جائے تو دہشتگردی روکی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ علما ئے کرام کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے علما ئے کرام نے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے ہر مکتبہ فکرکا شکریہ ادا کیا۔

مظاہرے سے جمعیت علما ئے اسلام(ف) اور جمعیت علمائے سلام (س) جمعیت علما ئے پاکستان (جے یو پی) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Related Posts