پوری قوم یک جان دو قالب ہو کر فیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم
پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اس وقت مشکل آن پڑی ہے تو ہمیں قربانی دینا ہوگی، میں نے درآمدات پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی، ہر چیز باہر سے منگوائی جائے تو مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پوری قوم یک جان دو قالب ہو کر فیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے نہیں آیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ںے دعویٰ کیا کہ سابقہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتا دیکھ کرتیل و بجلی کی قیمتیں کم کر دیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سابق حکومت کا کوئی ایک منصوبہ بتائیں جس کا زراعت اور سماج سے تعلق ہو؟ ان کا کہنا تھا کہ مقتدر اداروں نے لاڈلے کو وہ سپورٹ دی جو ملکی تاریخ میں کسی کو نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کررہی ہے، مریم نواز

اُن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کی وجہ کرپشن و نااہلی ہے وگرنہ لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوگئی تھی تو دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟ گندم پہلے ایکسپورٹ کرتے ہیں پھر امپورٹ کرتے ہیں، کیا یہ سیاسی افراتفری کا نتیجہ تھا؟  ساڑھے 3 سال کی بدترین حکومت کے بعد غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری اشیائے تعیش کی درآمد پرڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پابندی لگائی، اگر ہمیں اس وقت مشکل آن پڑی ہے تو ہمیں قربانی دینا ہوگی، میں نے درآمدات پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی، ہر چیز باہر سے منگوائی جائے تو مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، غدار ی کی بحث میں پڑے تو بات بہت دور تک جائے گی، لگژری آئٹمز پر اس لئے پابندی لگائی گئی تا کہ روپیہ مستحکم ہو، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے قربانی دینا پڑے گی۔

Related Posts