لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے خوشی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق الیکن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج کے فیصلے کی بہت خوشی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، معاملے کے آخر تک جانا ہی اصل لیڈر کا کام ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوری قوم یک جان دو قالب ہو کر فیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








