الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہوگی، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہوگی، مریم نواز
الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہوگی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعطم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج کا فیصلہ دیکھ کر شرم تو آئی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ  پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا انشاءاللّہ۔ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہو گی، مگر کہاں!

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی سیٹ ہونے والے 25اراکین سے محروم ہوئے ہیں، جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا ان سب کو آپ نے مایوس کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آج تحریک انصاف 25 اراکین سے محروم ہوا ہے، آج جو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر جشن منا رہا ہے ان کو ماتم کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کو نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کر لیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے خوشی ہوئی، پرویز الہٰی

پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں۔

Related Posts