اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف تقرر کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کے تقرر کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دی۔
واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست کی وصولی کے لیے آج 20 مئی بروز جمعہ دن 3 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








