مقامی صرافہ بازار میں آج بروز بدھ 6 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار روپے روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر تین بجے تک نافذ العمل رہے گے اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن کے مسلسل اضافے کے بعد منگل کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کی سطح پر موجود ہیں۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3971 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی نئی قیمت 3404 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 15 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 3,353 ڈالر پر آ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








