پاکستان نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے۔
ملائیشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل کیے۔
پاکستانی طالب علم محمد طیب بخاری نے گولڈ، عمار اسد وڑائچ نے سلور، رواح جاوید اور تطہیر ائمہ نقوی نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چین، جاپان اور ترکی سمیت 19 ممالک نے مقابلوں میں شرکت کی۔ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سجاد طاہر اور ڈاکٹر محمد مقصود نے کی۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیابی پاکستان کی نیوکلیئر تعلیم میں اہم سنگ میل ہے۔ کامیابی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی نوجوان سائنسدانوں کی تربیت میں اہم کردار کی عکاس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








