ملک بھر میں موسم کی رنگینیاں عروج پر ہیں جہاں آج مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش برس سکتی ہے، جو موسم کو مزید پر لطف اور ٹھنڈا کر دے گی۔
گزشتہ رات دارالحکومت اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں بادل خوب برسے جبکہ بنوں اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا تاہم یہ بارشیں اپنے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی لے کر آئی ہیں جس کے پیش نظر حکام چوکس ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریا اپنے معمول کے بہاؤ کے ساتھ رواں دواں ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے تیار رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








