اگر قانون کی خلاف ورزی کی تو برا حشر کردیں گے! امریکا کی بھارتیوں کو کھلی وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت میں امریکی سفارت خانے نے واضح وارننگ جاری کی ہے کہ جو افراد امریکی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے انہیں سخت مجرمانہ سزائیں بھگتنی پڑ سکتی ہیں۔ یہ الرٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر قانونی امیگریشن کو روکنا اور امریکی سرحدوں کی سیکیورٹی مضبوط کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں سفارت خانے نے واشنگٹن کی قومی سرحدوں اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس وارننگ کے ذریعے امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

تازہ رپورٹس کے مطابق غیر قانونی ہجرت میں معاونت کرنے والے بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ یہ اقدامات غیر قانونی داخلوں کو روکنے کے لیے امریکی کوششوں کا حصہ ہیں۔

بھارتی طلبہ اور پروفیشنلز جو امریکہ آنے والے روایتی امیگرنٹس میں شامل ہیں نے سخت پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے افراد اب اپنے تعلیمی یا ملازمت کے منصوبوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں کیونکہ ویزا قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ خاص طور پر ورک ویزا (H-1B) پر نئی پابندیاں بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں اور امریکی جاب مارکیٹ میں مواقع پر عدم یقین بڑھا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان، افغانستان، شام، میانمار اور چین سمیت دیگر ممالک کے لیے امریکی مشنز نے ایسی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس سال کشیدہ رہے ہیں خاص طور پر صدر ٹرمپ کی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور مئی میں علاقائی کشیدگی کے بعد

صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں جن میں 2025 میں بڑے پیمانے پر ڈیپورٹیشنز اور امیگریشن قوانین کی سخت پابندیاں شامل ہیں۔

Related Posts