لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عفت عمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر انتخاب سے قبل پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عفت عمر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ ہے ،میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔امید ہے کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر بہترین انتخاب ثابت ہونگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت فنکار بھی سیاسی پسند و ناپسند کے معاملے میں واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم نظر آتے ہیں، کچھ فنکار پی ٹی آئی کے بانی اور کچھ مسلم لیگ (ن) کی طرف واضح جھکائو رکھتے ہیں۔
عفت عمر مسلم لیگ (ن) کی حامی اور بانی پی ٹی آئی کی سخت مخالف ہیں اور سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اکثر و بیشتر سخت خیالات کا اظہار بھی کرتی ہیں جبکہ آج انہوں نے مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب سے پہلے ہی مبارکباد دیکر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کے پیغام پر کمنٹس کی بھرمار کرتے ہوئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








