اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ سے نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
ایک شہری فدا اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ 16 ارکان قومی اسمبلی نے اپنے ووٹ بیچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان ایم این ایز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے اعتراف جرم پر نااہل قرار دیا جائے۔
اس سے پہلے 21دسمبر2021کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن واپس لینےکی بنیاپرعمران خان کیخلاف درخواست خارج کردی گئی تھی۔
درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ عمران خان نےاپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا اس لیے وہ صادق وامین نہیں رہے لہٰذاانہیں نااہل قرار دیا جائے۔
یہ درخواست گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارنے دائرکی تھی جنہوں نے بعدمیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرکےاس درخواست کوواپس لینےکیلئے متفرق درخواست بھی دائرکی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے، آصف علی زر داری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








