اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

جسٹس طارق محمود جہانگیری
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزارتِ قانون کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور اسلام آباد ہائیکورٹ ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دو رکنی اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس جہانگیری تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے مین قرار دیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری جج بننے کے اہل نہیں تھے۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر تین سالہ پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ فیصلہ 25 ستمبر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا۔

جامعہ کراچی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس طارق محمود، جو قاضی محمد اکرم کے صاحبزادے ہیں، کا ایل ایل بی کا رزلٹ اور ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کے لیے کسی بھی جامعہ یا کالج میں داخلہ لینے اور امتحان دینے سے بھی روک دیا گیا۔

Related Posts