اب پیسہ ہی پیسہ ہوگا! سرمایہ کار جھوم اٹھے! 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات 18 دسمبر کے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند سطحوں کے قریب جا پہنچا۔

کاروباری دن کے آغاز ہی سے خریداری کا رجحان غالب رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 172,248.94 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تاہم بعد میں منافع سمیٹنے کے باعث تیزی کی رفتار کچھ کم ہوئی اور انڈیکس 171 ہزار کی سطح تک واپس آ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,646.79 پوائنٹس یا 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ 171,960.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی کا دباؤ غالب رہا۔ انڈیکس دن کے دوران تاریخی بلند سطح تک پہنچنے کے بعد چند منتخب حصص میں منافع سمیٹنے کی وجہ سے نیچے آ گیا تھا۔

Related Posts