اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی کارروائی روکنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی جبکہ عمران خان کی چاروں درخواستوں پر آٹھ جون کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں جمہوری اقدار اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

دوران سماعت، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا جبکہ مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے دو روز قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ سیشن کورٹ نے گواہوں کو 13 مئی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Related Posts