پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے رہائشی شہر کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نئے شہر کا نام بھی شیئر کیا، گویا یہ کوئی عام خبر نہیں بلکہ دنیا کے سب سے بڑے واقعے کی طرح اعلان کیا گیا۔
صبا قمر حال ہی میں خبروں کی زد میں آئیں، جب کراچی جانے کے سوال پر انہوں نے استغفراللہ کہہ کر پورے شوبز حلقے اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ ایسا لگا جیسے شہر کی فضاء میں کوئی خوفناک آفت آ گئی ہو۔ کچھ لوگوں نے ان کے تبصرے کو غیر مناسب قرار دیا جبکہ دیگر نے کراچی کی حمایت میں ان پر سخت تنقید بھی کی۔
تنازع کے بعد صبا قمر نے لاہور چھوڑنے کے اشارے بھی دئیے اور آخر کار اسلام آباد منتقل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ گویا شوبز دنیا میں سب سے اہم خبر یہ تھی کہ صبا قمر نے اپنا پتہ بدل دیا۔
حال ہی میں میزبان عاصم یار نے شوبز شخصیات کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا جس میں عمران عباس بھی شریک ہوئے۔ عمران عباس نے تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور صبا قمر نے فوراً اسٹوری دوبارہ شیئر کرکے اپنے شہر کی تبدیلی کو باضابطہ طور پر فائنل قرار دیا کہ میں اسلام آباد منتقل ہو رہی ہوں۔
یوں لگتا ہے کہ اسلام آباد کی ہوا میں کراچی کے شہریوں کے ردعمل کے خوف سے بچنے کی خاص خوشبو شامل ہے اور صبا قمر کی یہ منتقلی شوبز کی سب سے بڑی خبر بن گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








