ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک مسلمان افسر کی نماز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے اسرائیلی فوج کے ترجمان برائے عرب دنیا افیخائی ادرعی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا ہے۔
ترجمان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ مسلمان افسر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران رمضان کے روزے اور اپنی مذہبی عبادت بھی ادا کر رہا ہے۔
افیخائی ادرعی نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا کہ “ہماری فوج ہمارا فخر” اور تصویر کے ذریعے اسرائیلی فوج میں مذہبی ہم آہنگی اور مسلمان فوجیوں کے کردار کو اجاگر کیا۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر صارفین کے درمیان بحث کا محور بن گئی، جہاں کچھ نے افسر کی عبادت اور فرض شناسی کی تعریف کی جبکہ دیگر نے اس مسلمان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ ایک ایسی فوج کا حصہ ہے جس کے ہاتھ فلسطینی بچوں کے بعد اب بے گناہ ایرانیوں کے خون سے رنگ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








