جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، جس کے بعد جامعہ نے عوام کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔
پبلک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز وائس چانسلر کے نام سے پیسے طلب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا کسی بھی مالی لین دین یا درخواست پر بھروسہ نہ کیا جائے۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے خود بھی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہیک کرنے کے بعد ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور لوگ محتاط رہیں۔
جامعہ کراچی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی مشکوک رابطے پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








