لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کو 20 سالہ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد پیش کی۔
ثانیہ کے نام پیغام میں ٹوئٹر پر امام الحق نے کہا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے، شاندار کیرئیر پر مبارک ہو بھابھی۔
امام الحق نے لکھا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، قومی کرکٹر نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تاہم ثانیہ مرزا نے بھی امام الحق کے پیغام پر جواب دیا اور ٹوئٹ کی کہ شکریہ میرے بھائی۔واضح رہے کہ بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
دبئی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








