آئی ایم ایف قرض پروگرام، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج6 بجکر 15 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیے گئے پروگرام کے حوالے سے اپنے خطاب میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کے ماتحت بدعنوانی جاری، پانی چور گرفتار نہیں ہوتے۔حافظ نعیم الرحمان

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔

Related Posts