قرض پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

IMF likly to resume stalled $6bn loan programme to Pakistan

اسلام آباد :بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ایک قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو تقریباً 500 ملین ڈالر کی تیسری قسط جاری کردی ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ نے گذشتہ ہفتے پاکستان کے لئے اس رقم کی منظوری دی تھی،حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض کی رقم آئی ایم ایف سے وصول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کارپوریٹ ٹیکس چھوٹ مسترد کرنے کے بارے میں ایک صدارتی آرڈیننس منظور ہونے کے ایک دن بعد آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو باڈی نے 500 ملین کی تیسری قسط کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان، سمری وزیراعظم کو ارسال

آئی ایم ایف نے پہلے ہی دو قسطوں میں 1اعشاریہ 45 بلین ڈالر کی رقم تقسیم کی ہے اور اس سے مجموعی طور پر 2 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ لیکن اگلے پروگرام میں 700 بلین روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے اور اخراجات میں کمی کی وجہ سے اس پروگرام کو ٹریک پر رکھنا چیلنج ہوگا۔

پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت معاشی اصلاحات کو نافذ کرنے اور ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے بھی کام کر رہا ہے جس کا مقصد معیشت کو مختلف کامیابیوں میں استحکام بخشنا ہے۔

Related Posts