آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر پاکستان سے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف

 آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام اور آئی ایم ایف مشن کے مابین آج ہونے والے مذاکرات کے دوران بی آئی ایس پی پروگرام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پروگرام کی کوریج اور کیش ٹرانسفر پروگرامز کا بجٹ بڑھایا جائے۔

مذاکرات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے ہدایت کی کہ پروگرام کی استعدادِ کار مزید بہتر بنائی جائے۔ بی آئی ایس پی حکام کا آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھاکہ پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد 93 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ رواں سال کا ہدف 472ارب روپے ہے۔

بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ ہم صوبوں کو بھی سماجی تحفظ کیلئے عوام کی معاشی مدد کرنے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی حکام کو قائل کیا جائے گا۔رواں برس کفالت پروگرام میں مزید 3 لاکھ خاندان شامل ہوچکے ہیں۔

بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف مشن کوبتایا گیا کہ ہیلتھ کیش ٹرانسفر پروگرام میں 9 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہیں جبکہ ایجوکیشن کیش ٹرانسفر پروگرام میں 19 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوچکی ہے۔مستحقین کو بجلی ٹیرف پر کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے بھی تحفظ دیا جائے گا۔

Related Posts