ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث بھارتی شخص عادی مجرم نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اوٹووا: سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث بھارتی شخص عادی مجرم نکلا ہے۔ امن دیپ سنگھ وہ چوتھا ملزم ہے جسے خالصتانی رہنما کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں گرفتار چوتھا شخص امن دیپ سنگھ عادی مجرم ہے۔ بھارتی شہری امن دیپ عارضی ویزے پر آیا تھا۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے 2روز قبل ہی ملزم کی عدالت میں پیشی تھی۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہردیپ سنگھ نجر کے گرونانک سکھ گردوارے میں داخلے کا انتظار کررہا تھا جس کے بعد ہردیپ سنگھ نجر کو متعدد گولیاں ماری گئیں جو موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہردیپ سنگھ کا قتل بھارت کے خالصتان مخالف ایجنڈے میں شامل تھا۔

گزشتہ برس مارچ دو ہزار تئیس میں امن دیپ سنگھ پولیس کی حراست سے بھاگ نکلا جس کے بعد اسے دوبارہ گرفتارکرلیا گیا تھا۔کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ سولہ جون کو امن دیپ سنگھ کی عدالت میں پیشی تھی اور ہردیپ سنگھ نجر کو اٹھارہ جون کو قتل کردیا گیا۔

 

Related Posts