خنجراب پاس: کارگو کے ذریعے چین کو درآمدات و برآمدات میں 46.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

خنجراب پاس: کارگو کے ذریعے چین کو درآمدات و برآمدات میں 46.8 فیصد اضافہ ریکارڈ
خنجراب پاس: کارگو کے ذریعے چین کو درآمدات و برآمدات میں 46.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

 وفاقی وزارتِ اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران کارگو کے ذریعے پاک چین درآمدات و برآمدات میں 46.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران کارگو کے ذریعے درآمدات و برآمدات مجموعی طور پر 66 ہزار 600 ٹن تک جا پہنچیں۔ 

وزارتِ اطلاعات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مذکورہ عرصے (11 ماہ) کے مقابلے میں چین کے شمال مغربی علاقے ژنجیانگ کو خنجراب پاس کے ذریعے موجودہ درآمدات و برآمدات میں مجموعی طور پر 46.8 فیصد اضافہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے جو اگر  جاری رہا تو  مستقبل میں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر پر10 روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری کہنا اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنی برآمدات میں اضافہ جاری رکھیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس کے اقدامات دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔ برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں اضافہ جاری رہا تو آئی ایم ایف ضروری نہیں۔اسد عمر

Related Posts