پاکستان ریلوے کا ٹرین کرایوں سے متعلق اہم اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کا ٹرین کرایوں سے متعلق اہم اعلان
پاکستان ریلوے کا ٹرین کرایوں سے متعلق اہم اعلان

کراچی: پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں رعایت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت 16 اگست 2022 سے ختم ہو جائیگی۔ ٹکٹوں پر رعایت 15 جولائی 2022 سے 16اگست تک دی گئی تھی۔

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ریلوے نے تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں 10فیصد کمی کی تھی۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں زبردست کمی، 4300 روپے فی تولہ کم ہوگیا

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کے لیے اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کی منظوری دی تھی۔جو 16اگست کو ختم کردی جائے گی۔

Related Posts