خلیل الرحمٰن قمر کیس، عدالت نے ملزم کے خلاف اہم فیصلہ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں ملزم کے خلاف اہم فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں جج ارشد جاوید نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیش کے دوران واضح ہوا کہ ملزم یاسر علی نے خلیل الرحمٰن قمر سے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم یاسر علی کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ میچ کرگیا۔ مغوی خلیل الرحمٰن قمر نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم یاسر علی کی شناخت بھی کی۔

تحریری فیصلے میں عدالت کا مزید کہنا ہے کہ ملزم یاسر علی سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم یاسر علی کے خلاف مجرمانہ میٹیریل موجود ہے، لہٰذا عدالت ملزم یاسر علی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کی طرف سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

Related Posts