اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت، 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں شرمناک ڈرگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 رکنی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے۔

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے 5 رکنی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بنادی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کرائم، ڈی ایس پی لیگل ٹیم اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اواور تفتیشی افسر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا مقصد شفاف تحقیقات کرنا ہے، بطور کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن کو جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک شرمناک ڈرگ اسکینڈل سامنے آیا ہے، یونیورسٹی کے گرفتار چیف سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے موبائل سے ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعے پر امریکا کا اظہار تشویش

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے ویڈیوز کا معاملہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری طرف اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنے تین افسروں کی گرفتاری کو سازش قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو

بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف گرفتار ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او عباس شاہ نے جامعہ اسلامیہ کے الزامات کو چیلنج کردیا ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ کا انکشاف ہوا ہے، انھیں کسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروا لیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔

Related Posts