بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعے پر امریکا کا اظہار تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعے کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پورمیں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔

واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔بھارت کی ریاست منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے کے معاملے میں پولیس نے ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts