مسلم لیگ ن کا نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کو نامزد کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد کردیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، اسحاق ڈار کے نام پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں میں اسحاق ڈار کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے دونوں جانب کی مشاورتی کمیٹیوں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب نگران حکومت کے معاملے پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی نے کمیٹی بھی قائم کردی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزراء خورشید شاہ، نوید قمر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران حکومت پی ڈی ایم جماعتوں کی بی ٹیم بن گئی ہے، کمیشن نوٹس لے، جماعت اسلامی

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسحاق ڈار پر اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کا اتفاق ہو جاتا ہے تو ان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوشخص نگران وزیراعظم ہو گا اس کیلئے ضروری ہے کہ حکمران اتحاد میں بھی اتفاق ہو اور پھر اپوزیشن لیڈر اس کے ساتھ اتفاق کریں، اس لیے اس وقت قیاس آرائیاں کرنا قبل از ہوگا۔

Related Posts