گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، صوبے میں گورنر راج تو نہیں لگ رہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیشن

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں مبینہ طور پر گورنر راج کی چہ می گوئیاں ہونے لگی ہیں۔

نجی چینل جیو نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ملاقات میں کے پی کے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے معاملے میں وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی پر شکوہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گورنر نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے معاملات میں دلچسپی لینے کی درخواست کی اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ ہمیں سپورٹ دیں، ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت پر چڑھائی کیلئے کروڑوں روپے کا سازو سامان خریدا۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو اگلے ہفتے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دے دی۔

Related Posts