صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سابق وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا، آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس عہدے پر مزید فائز رہنا میری عزت نفس اور میرے قائد کی طرف سے مجھ پر کئے گئے اعتماد کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس لیے انہوں نے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

Related Posts