کشمیر: پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس آزاد جموں و کشمیر کے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا۔
وزیر اعظم کی نشست 14 اپریل سے خالی تھی جب عبدالقیوم نیازی نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا تھا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے مشترکہ طور پر چوہدری یاسین کو میدان میں اتارا۔
صدر بیرسٹر سلطان محمود نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس (آج) پیر کی صبح 10:30 بجے طلب کر لیا۔
‘نمبر گیم’ کے مطابق، پی ٹی آئی کے پاس 32 ایم ایل ایز کے ساتھ واضح اکثریت ہے جبکہ پی پی پی کے پاس آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کل 12 ایم ایل اے ہیں۔ تقریباً 7 ایم ایل ایز کا تعلق سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے ہے، جب کہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک رکن ہے۔
مزید پڑھیں: منحرف اراکین کا معاملہ عدالت کے سر کیوں؟ پارلیمنٹ خود ترمیم کرے۔سپریم کورٹ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








