توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست دائر

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں جبکہ کیس کی سماعت آج ہوئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کی سماعت کی۔ اس دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔ ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور عثمان گل سمیت 4 وکلاء نے وکالت نامے داخل کروا دئیے۔ وکلاء کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں بھی دائر کردی گئیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم نے بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ فردِ جرم جان بوجھ کر عائد نہیں ہونے دی جارہی۔ بریت کی درخواست دائر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ، کیس کی سماعت ہی نہ ہو۔

عدالت نے عمران خان اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts