عمران خان ملکی ترقی کا ایک منصوبہ بتائے جو اس نے شروع کیا ہو، نواز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک:مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ترقی کا ایک منصوبہ بتائے جو اس نے شروع کیا ہو۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے 40 سے 50 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے استفسار کیا کہ “آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح کے لئے کیا کیا ہے؟ وہاں گیارہ یا بارہ سال سے آپ کی حکومت ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کبھی نہیں پوچھتے کہ آپ نے صوبے کے لیے کیا کیا؟”

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ کام کرنا ایک بات ہے اور صرف باتیں کرنا دوسری۔ ان لوگوں نے صرف عوام کے اخلاق کو خراب کیا اور بدتمیزی کا کلچر متعارف کروایا۔ جب میری حکومت تھی تو ڈالر کی قیمت 104 روپے تھی، اور سود کی شرح صرف 5.25 فیصد تھی۔ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے اور ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، لیکن یہ لوگ اسے دوبارہ واپس لے آئے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد  نے کہا کہ ہم نے ملک کی ترقی کی شرح کو 5.8 فیصد پر پہنچایا اور ہمارا ہدف اسے 7 فیصد تک لے جانا تھا، مگر ہمارا خواب ادھورا رہ گیا۔ “یہ لوگ ڈالر کی قیمت کو مزید بڑھا کر 22 سے 23 فیصد تک لے گئے اور سود کی شرح بھی بڑھا کر 22 سے23فیصد پر لے کر گئے۔

نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان میں ترقی کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خان صاحب ایک منصوبہ بتا دیں جو انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے شروع کیا ہو۔ “پاکستان میں موٹروے کا آغاز مسلم لیگ ن نے کیا، اور سب سے آخر میں بھی موٹروے مسلم لیگ ن نے بنائی۔ آج پشاور سے اسلام آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان، اور پھر سکھر تک موٹروے موجود ہے، لیکن سکھر سے حیدرآباد تک موٹروے بنانے کی ضرورت تھی جو ابھی تک نہیں بنی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ نئی موٹروے پر کام شروع کیا جائے۔ “ہم نے بلوچستان میں سڑکوں اور ہائی ویز کا جال بچھایا، ہزارہ موٹروے بھی ہم نے بنائی جو پنجاب میں نہیں بلکہ کے پی میں ہے، عطا آباد جھیل کے اندر ایک لمبی سرنگ بنائی جو وہاں کے لوگوں کو سہولت فراہم کرتی ہے

Related Posts