عوام قابو سے باہر، سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا
(فوٹو: پکسابے)

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں عوام قابو سے باہر ہوگئے، سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی وزارتِ دفاع نے فوج کے متعلق سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کے بارے میں نوٹس جاری کرنے کا اختیار فوج کے سپرد کرتے ہوئے ایک اعلیٰ فوجی افسر کو نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کردیا۔

رپورٹ کےمطابق نوڈل آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹرٹیجک کمیونیکیشن کو بنایا گیا۔ نوڈل آفیسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھارتی فوج کے متعلق غیر قانونی مواد کے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود مواد کو ہٹانے کی درخواستوں سمیت نوٹس بھیج سکے گا۔

ایکسپریس نیوز کا وزارتِ دفاع کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل بھارتی فوج غیر قانونی مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کیلئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرنے پر مجبور تھی۔ اب اے ڈی جی اسٹرٹیجک کمیونیکیشن کیسز کی شناخت کریں گے۔

نوڈل آفیسر کی جانب سے بھارتی فوج کے متعلق غیر قانونی مواد کے متعلق میڈیا پلیٹ فارمز کو براہِ راست نوٹس بھیجے جاسکیں گے۔ اب یہ ثالثوں پر منحصر ہوگا کہ وہ اس مواد کو کیسے دیکھتے ہیں۔ اس قسم کے مواد کو ہٹانے کیلئے وزارتوں کے استعمال میں وقت لگتا تھا۔

Related Posts