ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانگ کانگ
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

چین میں جاری ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سکسر ٹیم نے مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں دوسرے کوارٹر فائنل کے دوران جنوبی افریقہ کو 17رنز سے شکست دے دی، یہ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل تیسری جیت ہے۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 105 رنز بنائے جس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ محمد اخلاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16گیندوں پر 52رنز بناڈالے۔

محمد اخلاق نے اپنی 52 رنز کی اننگز کے دوران 7 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔ حسین طلعت نے 27 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بیٹنگ کی ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹس کے نقصان پر 88رنز بنا سکی۔ کپتان جے جے اسٹمس نے 6 جبکہ جیکس سنیمن نے 5رنز بنائے۔ ایوان جونز نے 46رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔

 

Related Posts