خواتین کو یہ نہ سکھائیں کہ انہیں کیسے جینا ہے، فائزہ گیلانی کا انٹرویو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فائزہ گیلانی
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکارہ فائزہ گیلانی نے اپنے وائرل انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ خواتین کو یہ نہ سکھائیں کہ انہیں کیسے جینا ہے، وہ جو پہننا چاہتی ہیں، پہننے دیا جائے۔

حال ہی میں اداکارہ عفت عمر کے شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا کہ میں فیمنسٹ ہوں، لیکن جو لوگ خواتین کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں، یہ جانتے ہی نہیں کہ عام خواتین کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے۔

گفتگو کے دوران اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جو خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں، تمام آسائشیں، سہولیات اور آزادی ملی ہوئی ہے۔ میزبان عفت عمر نے سوال کیا کہ آپ کبھی عورت مارچ میں گئی بھی ہیں یا صرف اندازہ لگا لیا؟

اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا کہ میں کبھی عورت مارچ میں نہیں گئی، صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر عورت نقاب کرنا چاہے تو کرے، دوپٹہ اوڑھنے کی خواہش ہو تو اوڑھے، گلے میں اوڑھے یا جینز پہنے، اسے پہننے دینا چاہئے۔

میزبان عفت عمر نے فائزہ گیلانی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ خواتین کو مساوی حقوق دینا ہوں گے۔ اگر وہ کام کرنا چاہتی ہیں تو نہ روکا جائے اور اگر گھر میں رہنا چاہتی ہیں، تو ان کی اپنی مرضی مانی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فائزہ گیلانی نے کہا کہ “بس خواتین کو یہ نہ سکھائیں کہ انہیں کیسے جینا ہے، انہیں اختیار ہونا چاہئے کہ اپنی مرضی کے مطابق رہیں”۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا انٹرویو وائرل ہونے پر فیمنزم کے حق میں اور خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ فائزہ گیلانی فیمنزم کے نام پر بے حیائی کو فروغ دینا چاہتی ہیں تاہم ایک بڑی تعداد ایسے صارفین کی بھی ہے جو خواتین کے حق میں اداکارہ کی گفتگو کو پسند کررہے ہیں۔

Related Posts